7 اپریل 2012 - 19:30

بحرين کے دارالحکومت منامہ ميں آل خليفہ کي سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے ہزاروں کي تعداد ميں مظاہرہ کررہے لوگوں پر حملہ کرديا۔

ابنا: سعودي اور بحريني فوجيوں اور سيکورٹي فورس  نے مظاہرين پر جو انساني حقوق کے سرگرم کارکن عبدالہادي الخواجہ کي رہائي کا مطالبہ کررہے تھے،  حملہ کرکے ان پر آنسو گيس کا بے تحاشا استعمال کيا - 

عبدالہادي الخواجہ اور ديگرسياسي قيديوں نے گذشتہ دو مہينے سے آل خليفہ حکومت کي جيلوں ميں بھوک ہڑتال کررکھي ہے - مظاہرے کا اہتمام بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت الوفاق ملي کي جانب سے کيا گيا تھا - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ جمعے کو ايک بحريني خاتون بھي سيکورٹي فورس  کے ہاتھوں اس کے گھر ميں پھينکے گئےزہريلي گيس کے گولے کے پھٹنے کے نتيجے ميں شہيد ہوگئي -  اس درميان بحريني سيکورٹي فورس  نے سعودي فوجيوں کے ساتھ مل کر بحرين کے ايک گاؤں سلم آباد ميں ايک بحريني نوجوان کو شہيد کرديا  -

دريں اثناء بحرين کي سيکورٹي فورس  نے جيل ميں بند  انساني حقوق کے سرگرم کارکن عبدالہادي الخواجہ کي بيٹي کو اپنے باپ کي گرفتاري کے خلاف احتجاج کرنے کے الزام ميں حراست ميں لے ليا ہے- بحرين ميں انساني حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ عبدالہادي الخواجہ کي بيٹي کو سيکورٹي فورس  نے منامہ سے باہر ايک جيل ميں منتقل کرديا ہے -

ايمنسٹي انٹرنيشنل نےبھي  ايک بيان ميں عبدالہادي الخواجہ اور ديگر سياسي قيديوں کي غيرمشروط رہائي کا مطالبہ کيا ہے - عبدالہادي الخواجہ بحرين کے انساني حقوق کے مرکز کے باني اور سابق سربراہ ہيں جنھيں گذشتہ برس اپريل ميں آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے گرفتار کرليا تھا اور گذشتہ جون ميں ايک فوجي عدالت نے انہيں عمر قيد کي سزا سنائي تھي- ايمنسٹي انٹرنيشنل کا کہنا ہے کہ عبدالہادي الخواجہ سے زبردستي اعتراف جرم کرايا گيا اور ايسا کوئي ثبوت نہيں ہے کہ انہوں نے پرامن مظاہروں کے دوران تشدد کا سہارا ليا ہو۔.......

/169